احتجاج پرمعروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج

لکھنؤ:یہاں کے کے گھنٹہ گھر پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی کچھ خواتین کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے ۔معروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیوں سمیہ رانا اور فوزیہ رانا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

رخسانہ اور صفی فاطمہ کے نام بھی ایف آئی آرمیں شامل ہیں۔۔دس نا معلوم خواتین کے خلاف بھی لکھنؤکے تھانہ ٹھاکر گنج میں ایف آئی آر درج کیےگئےہیں۔

یادرہے کہ شاہین باغ کی طرز پرلکھنؤکےگھنٹہ گھرپرخواتین کااحتجاج جاری ہے۔شہریت قانون کےخلاف خواتین جمعہ سےدھرنے پربیٹھیں ہیں۔ پولس کے ذریعے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے کمبل ضبط کیےجانےکابھی معاملہ سامنےآیاتھا۔خواتین کامطالبہ ہےکہ سی اےاےکوحکومت فوری واپس لے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading