عدالت جانے کے لئے پرگیا ٹھاکر بیمار ہیں مگر تقریب میں جانے کے لئے صحت مند

جمعرات کے روز ان کے وکیل نے کہاکہ وہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں بھوپال سے ممبئی سفر کرنے کی حالت میں نہیں ہیں

بھوپال۔مالیگاؤں 2008بم دھماکہ کیس میں اس ہفتہ دوسری مرتبہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر پیش ہونے سے قاصر رہی۔جمعرات کے روز ان کے وکیل نے کہاکہ وہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں بھوپال سے ممبئی سفر کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

ٹھاکر کی قریبی اوپماں نے پی ٹی ائی سے کہاکہ چہارشنبہ کے روز پیٹ میں درد کی شکایت پر پرگیا کو بھوپال کے ایک اسپتال میں شریک کیاگیا اور

جمعرات کی اولین ساعتوں میں وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں اور مزیدکہاکہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھوپال کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعددوبارہ اسپتال پہنچیں۔

پرگیا جنہیں مالیگاوں بم دھماکہ کیس میں ممبئی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے کہ پاس اب ایک روز ہے وہ عدالت کے احکامات کی پابجائی کریں۔

اوپماں نے کہاکہ ”وہ (پرگیا) ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ پچھلی رات اسپتال میں پیٹ میں درد کی شکایت پر زیر علاج تھیں۔ انہیں انجکشن والی ادوایات دی جارہی ہیں“۔

اوپماں نے مزیدکہاکہ ”جمعرات کی صبح انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاتھا اور پارٹی ورکرس کی گذارش پر وہ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد دوبارہ اسپتال پہنچ گئیں کیونکہ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی“۔

پیرکے روز عدالت نے ٹھاکر کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے اس ہفتہ عدالت میں حاضری سے راحت دینے کی درخواست کی تھی۔

پارلیمانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پرگیا نے راحت مانگی تھی مگر عدالت نے کہاکہ کیس کے اس اسٹیج پر ان کی موجودگی ضروری ہے۔

اسی سال مئی میں عدالت جس نے سات ملازمین کے خلاف معاملے میں سنوائی کی تھی‘ جس میں پرگیابھی شامل ہے کو ہدایت دی تھی کہ کم سے ہفتہ میں ایک مرتبہ عدالت میں حاضر رہیں۔

جیسا ہی جمعرات کے روز سنوائی شروع ہوئی‘ پرگیا کے وکیل پرشانت ماگو نے این ائی اے جج وی ایس پاڈیلکر کے سامنے ایک درخواست پیش کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے سے راحت طلب کی۔

عدالت نے انہیں ایک روز کی راحت دیتے ہوئے جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جج نے کہاکہ ”آج راحت منظور ک جاتی ہے مگر جمعہ کے روز وہ ضرور حاضر ہوجائیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا“۔

مذکورہ ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ اور یواے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ ایک او رملزم سدھاکر دیوڈی نے جموں کشمیر میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کاحوالہ دیتے ہوئے حاضری سے راحت مانگی۔

اس کے علاوہ ”چھوٹیوں کا موسم“ ہونے کی وجہہ سے 30جون سے قبل ممبئی کے لئے ٹرین یا ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی ان کے لئے دستیاب نہیں ہے۔

جج نے منظوری دیوڈی کو منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ”سنوائی شروع ہونے کے بعدان کی عدالت میں حاضری ضروری ہے“

Read More

Leave a comment