عامر خان نے اس اداکارہ کو بہت رولایا تھا مگر سلمان نے ساتھ دیا

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج اپنا 54 واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ وہ جس سے ناراض ہو جاتے ہیں۔۔۔بس اس کی خیر نہیں۔ آج عامر خان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم آپ کو ان سے جڑا ایک دلچسپ قصہ سنانے جارہے ہیں۔ عامر خان کے غصے کی شکار ایک اداکارہ بھی ہوچکی ہیں۔ یہ اداکارہ اس دور کی لیڈنگ اداکارہ میں شمار کی جاتی تھیں۔ حالت یہ ہو گئی تھی کہ یہ اداکارہ رو پڑی تھیں۔

بالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ عامر خان کے غصے کا شکار ہوگئی تھیں۔ عامر نے ان سے کچھ کہا تو نہیں لیکن ان کے رویہ نے دویا بھارتی کو رلا دیا۔ حالانکہ بعد میں سلمان خان نے آکر معاملہ سنبھال لیا تھا.یہ اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ دویا بھارتی اور عامر کا یہ قصہ ایک اسٹیج شوکے دوران کا ہے۔ جہاں دویا بھارتی کی کسی ایک غلطی کی وجہ سے عامر خان ان سے اتنی بری طرح ناراض ہوگئے کہ دویا کے ساتھ پرفارم کرنے سے ہی منع کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لندن میں ہوئے ایک شو میں دویا بھارتی کا رویہ دیکھ کر عامر ناراض ہوگئے تھے۔حالانکہ جب واقعے کے بارے میں دویا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ عامر کو ان سے معافی مانگنی چاہئے۔ دویا نے یہ بھی مانا تھا کہ شو کے دوران ان سے غلطی ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے فورا کور بھی کر لیا تھا۔ دویا بھارتی نے بھلے ہی اپنی غلطی کو کور کر لیاتھا لیکن عامر تب تک ناراض ہوچکے تھے

Leave a comment