نیوزی لینڈ کی خراب شروعات، 14 رن پر دو کھلاڑی آؤٹ
انگلینڈ کی طرف سے رکھے گئے 306 رنوں کے وسیع اسکور کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور 14 کے اسکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔
ہینری نکولس کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا پہلا وکٹ کھویا، انہیں اننگ کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر کرس ووکس نے بولڈ کر کے اپنا شکار بنایا، وہ اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے اپنا دوسرا وکٹ پارٹن گپٹل کے طور پر کھویا انہیں جوفرا آرچر نے جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کراکر 8 کے نجی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس طرح محض 14 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹ کھو دئے۔
فی الحال 11 اوور ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 37 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر روس ٹیلر 10 رن بنا کر جبکہ ولیمسن 17 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو یہاں سے جیت کے لئے 40 اوور میں 269 رن درکار ہیں۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے دیا 306 رنوں کا ہدف
چیسٹر لی اسٹریٹ: انگلینڈ نے بدھ کو ریورسائڈ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سامنے 306 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ نے جانی بیئریسٹو کی سنچری اور جیسن رائے کی نصف سنچری کے دم پر 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رنوں کا اسکور کھڑا کر دیا۔
بیئریسٹو نے 99 گیندوں میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رن بنائے۔ رائے نے 61 گیندوں پر 60 رونوں کی اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں نو چوکے شامل رہے۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور جمی نیشم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
انگلینڈ کے چار کھلاڑی پویلین واپس، 40 اوور میں اسکور 241 رن
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 40 اوور میں 241 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر کپتان ایون مورگن اور بین اسٹوکس موجود ہیں۔
جانی بیئرسٹو نے سنچری (106) بنائی جبکہ جیسن رائے نے 60 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ جے روٹ نے 24 اور بٹلر نے 11 رن بنائے۔
انگلینڈ کو دوسرا نقصان، روٹ 24 رن بنا کر آؤٹ
انگلینڈ نے 194 کے اسکور پر اپنا دوسرا کھلاڑی جو روٹ کے طور پر کھو دیا ہے۔ انہوں نے 24 رنوں کا تعاون کیا اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر وکٹ کیپر لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔
ادھر سلامی بلے باز جانی بایئرسٹو اپنی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سنچری 95 گیندوں میں مکمل کی اور اپنی اننگ کے دوران 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
انگلینڈ کی بہترین شروعات، 28 اوور میں اسکور 182/1
جانی بیئریسٹو کے 90 رنوں اور جو روٹ کے 22 رنوں کی بدولت انگلینڈ کا اسکور 28 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 182 رہے ہو گیا ہے۔ واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن رائے ہیں جنہوں نے 60 رن کا تعاون کیا۔
انگلینڈ کو پہلا نقصان، جیسن 60 رن بنا کر آؤٹ
انگلینڈ کو جیسن رائے کے طور پر پہلا نقصان ہوا، انہوں نے انہوں نے 61 گیندوں میں 60 رن بنائے اور نیشم کی گیند پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 133 رن ہے۔ جوئے روٹ نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو 62 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
دونوں سلامی بلے بازوں کی نصف سنچریاں، انگلینڈ کی زبردست شروعات
انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دلائی ہے۔ جیسن رائے (50) اور جانی بیریسٹوں (50) دونوں نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔
فی الحال 17 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 111 رن ہے۔
انگلینڈ کی مضبوط شروعات، اسکور 10 اوور میں 66/0
عالمی کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے بہترین شروعات کی ہے اور 10 اوور کے بعد بغیر کسی نقصان کے 67 رن بنا لئے ہیں۔
جیسن رائے 26 جبکہ جانی بیئریسٹو 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
چیسٹر لی اسٹریٹ: میزبان انگلینڈ نے ریورسائیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری لیگ مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ نے آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے ٹم ساؤدی اور میٹ ہینری کو آخری الیون میں موقع دیا ہے۔ وہیں لوکی فرگیوسن اور ایش سوڑھی کو باہر بیٹھایا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم:
کین ولیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، روس ٹیلر، ٹام لاتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، ٹم ساؤدی، میٹ ہینری، ٹیرنٹ بولٹ۔
انگلینڈ ٹیم: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)۔ جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، عادل راشد، مارک ووڈ۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
