عالمی کپ LIVE: افغانستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، اسکور  200 رن کے پار

افغانستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، اسکور 200 رن کے پار

نجیب اللہ زادران کے طور پر افغانستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گیا یہ شاہین افریدی کا تیسرا وکٹ ہے۔ زادران نے 42 رونوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 45 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور محض 5 اوور کا کھیل باقی ہے۔ افغانستان کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 203 رن ہے۔

عالمی کپ: افغانستان کا اسکور 43 اوور کے بعد 192/6

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے وہئے 44 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر اسکور 198 رن تک پہنچا دیا ہے۔

نجیب اللہ زادران 38 رن پر جبکہ سمیع اللہ شنواری 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

محمد نبی 16 رن بنا کر آؤٹ، افغانستان کا اسکور 169/6

افغانستان نے اپنا چھٹا کھلاڑی محمد نبی کے طور پر کھویا، انہوں نے 16 رنوں کا تعاون کیا اور وہاب ریاض کی گیند پر انہیں محمد عامر نے کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 38 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہے۔

افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹی، 30 اوور میں اسکور 134 رن

اکرام علی بھی آؤٹ، 28 اوور میں افغانستان کا اسکور 126 رن

اکرام علی خیل کے طور پر افغانستان کو پانچواں نقصان پہنچا ہے۔ انہیں 24 کے اسکور پر عماد وسیم نے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

فی الحال 28 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 126 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر نجیب اللہ زادران میدان پر پہنے ہیں جبکہ محمد نبی 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

عالمی کپ: افغانستان کو چوتھا نقصان، اسکور 121/4

اصغر افغان کے طور پر افغانستان کو چوتھا جھٹکا لگ گیا ہے۔ انہیں 42 کے نجی اسکور پر شاداب خان نے بولڈ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

فی الحال 26 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 122 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر محمد نبی پہنچے ہیں جبکہ اکرام علی خیل 23 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

افغانستان کا اسکور 15 اوور میں 3 وکٹ پر 77 رن

تین جھٹکے لگنے کے بعد اکرام علی اور اصغر افغان اننگ کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اکرام علی 11 رن پر جبکہ اصغر 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

افغانستان کو تیسرا نقصان، رحمت شاہ 35 رن بنا کر آؤٹ

رحمت شاہ کے طور پر افغانستان کو تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 35 رن کے نجی اسکور پر عماد وسیم نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 12 اوور ختم ہونے کے بعد افغانستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصال پر 57 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر اصغر افغان پہنے ہیں جبکہ اکرام علی 3 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

شاہین کی دو گیندوں پر 2 افغان کھلاڑی آؤٹ، اسکور 27/2

شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں آخری دو گیندوں پر دو وکٹ لے کر افغانستان کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ کپتان گلبدین نائب 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے بلے باز حشمت اللہ شاہدی اپنی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

فی الحال 5 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ کریز پر رحمت شاہ 12 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر اکرام میدان پر پہنچے ہیں۔


شاہین نے کیا پہلے افغان بلے باز کا شکار، کپتان گلبدین 15 رن بنا کر آؤٹ


پاکستان کے خاف افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

لیڈز: افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے کے میدان پر پاکستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو اس میچ میں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو مات دی تھی۔

وہیں افغانستان کے لئے اس ٹورنامنٹ میں اب کچھ باقی نہیں رہا ہے۔ ابھی تک افغانستان نے سات میچ کھیلے ہیں اور اسے سبھی میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حالانکہ افغان ٹیم ابھی بھی کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اور وہ پاکستان کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی پوری کوشش کرے گی۔


ٹیمیں اس طرح ہیں

پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان / وکٹ کیپر)، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین آفریدی۔


افغانستان: رحمت شاہ، گلبدین نائب (ّکپتان)، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، اصغر افغان، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، حامد حسن۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading