کیٹھر / نئی دہلی:
این سی پی قومی جنرل سیکرٹری طارق انورنے جمعہ کے روز کہا کہ پارٹی کے سربراہ شرد پوار کی جانب سے وزیر دفاع کے "دفاع” کرنے پر انہوں نے پارٹی اور پارلیمانی رکنیت سے استعفے پیش کردیا.
رافیل ڈیل کو لے کر آج انھوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے استعفی دے رہے ہیں، واضح رہے کہ وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بانی رکن تھے.
انور نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک مراٹھی چینل کے پوار کے انٹرویو سے انھیں دکھ ہوا جس میں قومی صدر پوار نے رفایل لڑاکا جیٹ طیارے کے معاہدے پر وزیراعظم نریندر مودی کا ارادہ غلط نہیں تھا ایسا کہا تھا . ۔
واضح رہے شرد پوار نے ایک دن پہلے رافیل مدے پر وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ شرد پوار کے اس بیان کا بی جے پی کے صدر امت شاہ نے استقبال بھی کیا تھا۔ شرد پوار کا یہ بیان اس وقت آیا تھا جب حزب اختلاف کی جانب سے عظیم اتحاد بنانے کی بات ہو رہی تھی ۔واضح رہے اس سے پہلے شرد پوار مستقل مودی حکومت کی تنقید کرتے رہے ہیں۔