ضمنی انتخابات ریزلٹ: بی جے پی کی حالت چاروں ریاستوں میں خستہ

نئی دہلی:ملک کی ایک لوک سبھا اور چار اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ 12 اپریل کو ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔ ان سبھی سیٹوں پر آج صبح سے ہی ووٹ شماری کا سلسلہ جاری تھا۔۔اب حتمی نتائج آگئے ہیں۔ چاروں ریاستوں میں سے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس، بہار میں آر جے ڈی اور چھتیس گڑھ و مہاراشٹر میں کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ چاروں ریاستوں میں بی جے پی کی حالت خستہ ہوگئی ہے

بنگال کے بالی گنج اسمبلی سیٹ سے بابل سپریو، جب کہ مہاراشٹر کے کولہاپور نارتھ سے کانگریس امیدوار جئے شری جادھو کامیاب ہوئی ہیں۔ بہار کے بوچہا اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار نے جیت حاصل کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading