ضلع ناسک میں دیڑھ سو جھولا چھاپ ڈاکٹروں کی نشاندھی

ناسک(عامر ایوبی) ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ناسک ضلع کے ایسے علاقے جہاں پر ادیواسی عوام اور غربت زدہ لوگ رہتے ہیں ان علاقوں میں جھولا چھاپ ڈاکٹر اپنا مطب چلارہے ہیں اور ان کے پاس کوئی ڈگری بھی نہیں ہے جس سے ان علاقوں کے رہنے والوں کی صحت کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے اس طرح کی کئی شکایتیں ریاستی محکمہ صحت کو موصول ہوئیں اس بنیاد پر محکمہ نے ایک ماہی مہم چلائی اور جھولا چھاپ ڈاکٹروں پر اپنا شکنجا کسا تو یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ ضلع ناسک میں دیڑھ سو بنا ڈگری والے ڈاکٹر اپنا دواخانہ چلا رہے ہیں.

چونکہ دیہاتوں میں بسنے والے ان ادیواسیوں میں تعلیم کی کمی ہے انہیں با آسانی بیوقوف بنایا جاسکتا ہے اس کے مدنظر ایسے افراد جو کسی ڈاکٹر کے پاس دو چار سال کمپاؤنڈری کا تجربہ رکھتے ہیں وہ ایسے علاقوں میں ایک شاپنگ کرایہ سے لیکر اس میں دواخانہ کھول لیتے ہیں حالیہ چھاپہ مہم میں یہ بات بھی سامنے آئی کے کچھ ایسے بھی تھے جو باقاعدہ ہاسپٹل بھی چلا رہے ہیں اور مختلف بیماریوں کا علاج کرکے ایک موٹی رقم مریضوں کے اہالیان خانہ سے اینٹھ لے رہے ہیں محکمہ صحت کے چھاپے سے بوگس ڈگری یافتہ اور بے سند ڈاکٹروں میں خوف و گھبراہٹ کا ماحول دیکھا جارہا ہے اس انکشاف کے بعد شہریان نے یہ مطالبہ کیا ہے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے جو لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہے ہیں دوسری جانب مالیگاؤں میں بھی ڈرگ انسپکٹروں کا میڈیکل پر چھاپہ مار کاروائی جاری ہے کیونکہ محکمہ کو کئی ایسی شکایت ملی ہیں جس میں یہ کہا گیا ہیکہ مالیگاؤں کی متعدد میڈیکلوں پر نشہ آور ادویہ کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading