مالیگاؤں(نامہ نگار) مالیگاؤں واٹس ایپ گروپ محتاج تعارف نہیں ہے اس کے زیر اہتمام مختلف فلاحی کام انجام دیئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں ہی ایک اسکول میں معصوم بچوں کو سویئٹر تقسیم کیا گیا تھا اب اس سلسلہ کو مزید دراز کیا گیا ہے اور آج ایک دوسرے اسکول میں بھی کلب کے ذمہ داران نے اپنی نگرانی میں بچوں کو سردی سے بچاؤ کا سامان فراہم کیا.
تفصیلات کے مطابق حسب روایت امسال بھی مالیگاؤں کلب کی جانب سے کارپوریشن کی اسکولوں کے بنیادی درجات میں زیر تعلیم مستحق بچوں میں سوئیٹر تقسیم کیا گیا، مالیگاؤں کلب کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے کلب کے ممبران کے تعاؤن سے یہ اسکیم کامیابی سے جاری ہے ۔
سماجی خدمات مالیگاؤں کلب کی روایت رہی ہے اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے آج شہر کے مضافاتی علاقے گلشن معصوم (موہن بابا نگر) میں کارپوریشن کی پرائمری نئی اسکول نمبر 20 کے بچوں میں سوئیٹرتقسیم کیا گیا پہلی جماعت میں زیر تعلیم صبح کی شفٹ کے بچوں میں سوئیٹر تقسیم کیا گیا یہاں اسکول کے اساتذہ کی جانب سے کلب کے اراکین کا استقبال کیا گیا اور اظہارِ تشکر ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا گیا آج کے پروگرام میں کلب کے اراکین میں ڈاکٹر افضال، ناصر رائل، پپوصدیقی، عزیز ریاض، مشتاق ایم آر اور مجاہد الاسلام حاضر تھے۔
جن احباب کو اس کار خیر میں حصہ لینا ہو. وہ مالیگاؤں کلب کے ذمہ داران سے رجوع کریں. ابھی شہر کے مضافات میں ایسی بہت سی اسکولیں باقی ہے جہاں سوئیٹر پہنچانا بے حد ضروری ہے ایسی رپورٹ مالیگاؤں کلب کے رکن مجاہد الاسلام نے دی ہے