"نجوم _2018” سائنسی نمائش میں اسکول نمبر 44 نیاپورہ کی شرکت

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ منصورہ انجینئرنگ کالج کے زیر اہتمام جاری دو روزہ سائنسی نمائش بنام "نجوم _2018” میں شہر عزیز کی منفرد میونسپل کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر44 ،نیاپورہ مالیگاؤں کی جماعت ششم و ہفتم کی طالبات اسکول کی ہیڈ مسٹریس خان فوزیہ تسلیم غازی مبین احمد صاحبہ کی ایماء پر نیز اسکول کمیٹی کے صدر خلیل عباس کے خصوصی مشورہ سے یاسین اعظمی سر اور فرزانہ فرحت آپا کی رہنمائی میں 55 طالبات پر مشتمل قافلہ دوپہر بارہ بجے پہنچا.

اساتذہ کی رہنمائی میں طالبات نے تمام پروجیکٹ اسٹال پر حاضری لگائی اور معلومات حاصل کی _ اس نمائش سے تحریک پاکر طالبات نے بھی اس طرز کے ماڈل اور پروجیکٹ تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا _ بالخصوص ہائڈرولیک پروجیکٹ، آبی آلودگی، فضائی آلودگی، سینچائی، شمسی توانائی کے پروجیکٹ میں طالبات نے خصوصی دلچسپی لی _ سوالات پوچھے .

اختتام پر منصورہ انجینئرنگ کالج کے پروفیسر فیصل انصاری نے پرائمری اسکول کی بچوں کی اجتماعی شرکت پر خصوصی مبارکباد پیش کی _ پروفیسر ڈوالفقار نے طالبات کو میدان میں ہی سائنسی پروجیکٹ، ایجادات اور اس طرح کے ماڈلز کی تیاری اور ضرورت پر مختصر مگر اہم معلومات فراہم کی _ اس اہم تعلیمی و سائنسی نمائش کے اہتمام پر اسکول نمبر 44 کی طالبات ،ہیڈ مسٹریس اور سرپرست اساتذہ رابطہ کار اعظمی محمد یاسین محمد عمر نے مبارکباد پیش کی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading