نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین مظاہرین کے حوصلے کو سلام کرنے پہنچنے والے جن ادھیکار پارٹی کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن عرف پپو یادونے کہا کہ 1857سے اب تک ہر محاذ پر مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں اور مسلمانوں کو اب اور کتنی قربانیاں دینی ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ ملک کوجب جب قربانی کی ضرورت پڑی ہے مسلمانوں نے صدق دل سے دی ہے،انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ آخر کب تک مسلمانوں سے قربانی لی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این آر پی صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ بڑی تعداد میں ہندو بھی اس کی زدمیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی ایس ٹی،بنجارہ سمیت ملک کے غریب طبقہ کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں آخر وہ کہاں سے دستاویزات لائیں گے۔
#CAA_NRC_NPR जनता के विरुद्ध बेगैरत सरकार के द्वारा युद्ध का उदघोष है।दुनिया में कोई ऐसी बेहूदा सरकार नहीं हुई,जो अपने ही 145करोड़ नागरिकों को नागरिकता सिद्ध करने को कहे। मतलब प्रथम दृष्टया सभी को विदेशी मान लिया। जो नागरिकता सिद्ध करेंगे,वह भारतीय, अन्यथा विदेशी।लड़ेंगे,जीतेंगे! pic.twitter.com/9VqDrcuGjF
— Sewak Pappu Yadav (@pappuyadavjapl) January 1, 2020
انہوں نے کہا کہ یہ قانون صرف مذہبی تقریق پر مبنی ہی نہیں بلکہ آئین مخالف بھی ہے۔ اس لئے اس کی ہر سطح پر مخالفت کی جانی چاہئے اور ملک کا ہر طبقہ آج اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ انہوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ کی خواتین نے مظاہرین کی تاریخ میں اپنا نام درج کروالیا ہے اور پورے ملک کی خواتین کو اس سے حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے آزادی کے حق نعرے بھی لگائے۔
سابق سائنس داں اور سماجی کارکن گوہر رضا نے شہریت ترمیمی قانون کو ہندو بنام مسلمان بنانے کی حکومت کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے آپ بچنا ہوگا۔حکومت نے پوری کوشش کی ہے کہ اس مسئلہ دونوں فرقہ لوگ بٹ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ دونوں (مسلمان اور ہندوؤں کا طبقہ) طرف سے اس احتجاج کو ہندو بنام مسلمان اور مسلمان بنام حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی اور آپ کو اس سے ہوشیار رہنا ہے اور کسی طرح اس لڑائی کو ہندو اور مسلمان کے رنگ میں رنگنے نہیں دینا ہے۔
2020 इंकलाब का साल होगा। बड़े बदलाव का साल होगा। वक्त आ गया है जब सब ताज उछाले जाएंगे, सब तख़्त गिराए जाएंगे।
उम्मीद है कि इस वर्ष हम और आप सभी भारतीय को सच्ची आज़ादी, पूरी आज़ादी, मुक्कमल आज़ादी नसीब होगी। अडानी-अंबानी का सेवक नहीं, आपका सेवक देश को दिशा देगा। #नववर्ष मुबारक़! pic.twitter.com/WbE6MDVFqf
— Sewak Pappu Yadav (@pappuyadavjapl) December 31, 2019
انہوں نے کہاکہ اس قانون کی مخالفت اور واپس لئے جانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم جاگتے رہیں جس طرح آپ (شاہین باغ کی خواتین مظاہرین) جاگ رہی ہیں۔ آپ کے مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ ہر محاذ پر اٹھایا جارہاہے اور اس میں کامیابی ضروری ملے گی۔ آپ نے پورے ملک کے لئے ایک مثال پیش کی ہے۔
جواہر نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر پرشوتم اگروال نے خواتین مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں غیر معلنہ ایمرجینسی کے حالات ہیں اور میڈیا خبریں دینے کے بجائے میڈیا خبریں پیدا کررہا ہے اور اس کے ذریعہ سماج میں پھوٹ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ زندگی میں گالی گلوج سے بچنا ہے تو نیوز چینلوں سے دور رہیں۔
انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ایسا محسوس ہوا کہ قوم سو رہی ہے اور جو بھی قانون بنائیں گے اس کا کوئی ردعمل نہیں ہوگا لیکن اس بار اس کا داؤ الٹا پڑگیا ہے۔ انہوں نے شاہین باغ خواتین مظاہرین کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ خواتین مظاہرین نے اپنا نا م دنیا کی تاریخ میں درج کروالیا ہے۔یہ چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں اور خواتین نے جس طرح جرات کا مظاہرہ کیا ہے اس سے کامیابی یقینی ملے گی۔کیوں کہ انہوں نے اپنے لئے نہیں بلکہ آئین کی حفاظت کے لئے لڑائی چھیڑی ہے۔
وہاں کا نظام دیکھنے والی صائمہ خاں نے بتایا کہ اب تک دن رات کے مظاہرے میں حال ہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آئی جی کے عہدے سے استعفی دینے والے عبد الرحمان،فلمی ہستی ذیشان ایوب، مشہور سماجی کارکن،مصنف اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، فلمی اداکارہ سورا بھاسکر، کانگریس لیڈر سندیپ دکشت ’بارکونسل کے ارکان، وکلاء،جے این یو کے پروفیسر،سیاست داں سریشٹھا سنگھ، الکالامبا،ایم ایل اے امانت اللہ خاں، سابق ایم ایل اے آصف محمد خاں، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد، سماجی کارکن شبنم ہاشمی، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید، وغیرہ جیسے اہم افرادنے شرکت کرکے ہمارے کاز کی حمایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگے بھی ملک کی اہم شخصیت کی شرکت کی توقع ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
