شوہر لڑائی نہیں کرتا اسلئے مجھے طلاق چاہیے،بیوی شرعی عدالت سے رجوع

لکھنؤ:23.اگست۔کسی بھی میاں بیوی کے درمیان طلاق کی سب سے بڑی وجہ دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی ہوتی ہے ۔ روزانہ کی لڑائی سے تنگ آکر اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیتے ہیں ، لیکن ذرا سوچئے کوئی خاتون یہ کہے کہ مجھے اپنے شوہر سے طلاق اس لئے چاہئے کیونکہ وہ مجھ سے لڑتا ہی نہیں ، مجھ سے اتنا پیار کرتا ہے کہ گھر کی صفائی ، کھانا بنانے ور کپڑے دھونے جیسے کام بھی وہ خود ہی کرلیتا ہے ، تو پھر آپ کیا کہیں گے ۔

معاملہ تھوڑا عجیب ضرور ہے ، لیکن اترپردیش میں ایسا دیکھنے کو ملا ہے ۔ شادی کے اٹھارہ مہینے کے بعد ایک بیوی نے دار القضا میں طلاق کیلئے فریاد کی ہے ۔ بیوی نے کہا کہ وہ شوہر کے پیار سے پریشان ہوچکی ہے ، اس لئے وہ اس سے الگ ہونا چاہتی ہے ۔

بیوی نے کہا کہ کئی مرتبہ اس نے کھانا بھی بنایا اور گھر کے کاموں میں بھی اس کی مدد کی ۔ بیوی نے کہا کہ جب بھی مجھ سے کسی طرح کی کوئی غلطی سرزد ہوجاتی ہے تو میرا شوہر معاف کردیتا ہے ۔ میں اس کے ساتھ بحث کرنا چاہتی ہوں ، لیکن وہ کرتا ہی نہیں ہے ۔

بیوی نے مزید کہا کہ میں ایک لڑائی کیلئے تڑپ رہی ہوں ، لیکن میرے رومانٹک شوہر کے ساتھ یہ لگ بھگ ناممکن ہوگیا ہے ۔

حالانکہ دار القضا نے اس کو کافی غیر عملی مانتے ہوئے اس کی عرضی خارج کردی اور میاں بیوی کو خود ہی معاملہ سلجھانے کیلئے کہا ۔

اس کے خاتون نے مقامی پنچایت سے رابطہ کیا ، لیکن وہ بھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading