ناندیڑ:عرس حضرت حبیب حسن بن عیدروس ؒ کاانعقاد

ناندیڑ:22 اگست۔(راست)یکم محرم الحرام 1442 مطابق 21اگست 2020 بروز جمعہ بعد نماز عصر حضرت حبیب حسن العیدروس علیہ الرحمہ کا 108 واں عرس زیر نگرانی تقدس مآب حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس دامت برکاتہم بمقام بڑی درگاہ ‘گاڑی پورہ ناندیڑ سادگی سے منایاگیا ۔صندل مالی کی رسم حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس قبلہ حفظ اللہ نے انجام دی ۔ حضرت حبیب سہیل نے منقبت سنائی ۔

حضرت حبیب مجتبیٰ صاحب قبلہ کی دعا پر محفل کااختتام ہوا ۔آج 2محرم 1442مطابق 22اگست بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے درگاہ حضرت ممدوح پرقرآن خوانی ہوئی۔بعد سلام وفاتحہ حضرت حبیب مجتبیٰ صاحب قبلہ نے پُراثر دعاءفرمائی ۔ دونوں تقاریب میں موجودہ قوانین کی پابندی کی گئی۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading