نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کچھ وقت سے فلموں سے دورہیں۔ 2018 میں آئی ان کی فلم ‘زیرو’ کے بعد سے ان کی طرف سےاگلی فلم کے بارے میں کوئی اعلان نہیں ہا ہے۔ ایسے میں ان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اورمیڈیا گلیارے میں اب ان کی اگلی فلم کولے کرقیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ ان کی مانیں تو شاہ رخ خان جلد ہی آئندہ فلم پردستخط کرنے والے ہیں.
بالی ووڈ ہنگامہ کی خبرکے مطابق پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم رازاینڈ ڈی کے، اٹلی کماراورراجکمارہیرانی جیسے بڑے فلمسازوں کے ساتھ آئندہ فلم کرسکتے ہیں، لیکن اب اس بات کی قیاس آرائی میں اضافہ ہوگیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم راجکمارہیرانی کے ساتھ کرسکتے ہیں.
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس فلم کی شوٹنگ اپریل یا مئی 2020 میں شروع ہوسکتی ہے۔ فلمساز اس فلم کو2021 میں ریلیزکرنے کا پلان کررہے ہیں۔ حالانکہ اس فلم سے منسلک کاسٹ اوراسٹوری کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے