زیرو Zeroکے ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک بونے شخص بووا سنگھ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ بووا سنگھ کو قدم قدم پر احساس دلایا جاتا ہے کہ اس کا قد کم ہے اس لئے وہ کمتر ہے۔
سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنا 53 واں جنم دن منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر شاہ رخ نے اپنی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر بے حد خاص ہے۔ ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک بونے شخص بووا سنگھ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ بووا سنگھ کو قدم قدم پر احساس دلایا جاتا ہے کہ اس کا قد کم ہے اس لئے وہ کمتر ہے۔
بووا سنگھ اپنے حوصلہ کے دم پر سب کچھ حاصل کر لینا چاہتا ہے۔ اسی بیچ اس کی انوشکا شرما سے دوستی بھی نظر آ رہی ہے۔ انوشکا شرما ایک معذور لڑکی کے کردار میں ہیں۔ بعد میں ان کی ان بن بھی ہو جاتی ہے۔
زیرو کی کہانی کیا ہے وہ تو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی معلوم چل پائے گا فی الحال آپ دیکھئے ’زیرو‘ کا یہ شاندار ٹریلر۔
’زیرو‘ کا ٹریلر یو ٹیوب چنل پر اپلوڈ ہونے کے پہلے گھنٹے کے اندر ہی تقریباً 5 لاکھ ویوز حاصل کر چکا ہے۔
ٹریلر میں ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی نظر آ رہی ہیں لگ رہا ہے کہ انہوں بھی کافی اچھا کام کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر سبھی کو پسند آ رہا ہے اور تیزی سے لوگ لائک اور کمنٹ کر رہے ہیں۔