شام :24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کے 31 حملے

ماسکو۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے حما، ادلب، الیپو اور لتاکیہ صوبوں میں 31 بار حملے کئے ۔شام میں روس کے تعاون مرکز کے سربراہ میجر جنرل الیکسي باکنن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ شام میں 31 حملے درج کئے گئے ہیں ادلب ڈی ایسکلیشن علاقہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ اس دوران صوبہ حما میں ایک،صوبہ ادلب میں ایک،صوبہ الیپو میں چھ، اورصوبہ لتاکیہ میں 11 بار دہشت گردوں نے حملے کئے ۔شام میں ترکی اور ایران کے ساتھ روس جنگ بندی کا گواہ ہے ۔ روس دہشت گردوںکیخلاف جنگ میں شامی حکومت کی حمایت کر رہا ہے ۔

Read More

Leave a comment