سیلفی کے شوق نے تین کمسن لڑکیوں کی جان لے لی ضلع نظام آباد کے علی ساگر میں المناک حادثہ

نظام آباد (سیاست ڈاٹ کام) سیلفی کے شوق نے ضلع نظام آباد میں تین کمسن لڑکیوں کی جان لے لی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد ایرپلی منڈل کے علی ساگر میں تفریح پر گئی ہوئی تین کمسن لڑکیاں کشتی رانی کے دوران سیلفی لے رہی تھیں جس کے سبب توازن بگڑجانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور تینوں لڑکیاں غرقاب ہوگئیں ۔ یہ واقعہ آج شام پانچ تا چھ بجے کے دوران پیش آیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ رکن بلدیہ جناب اشفاق کے برادرسید افتخار علی کی اہلیہ اپنی تین دختران زنیرہ 12 سال ‘ معراج 14 سال ‘ میرا 14 سال کے ساتھ تفریح کیلئے علی ساگر گئے ہوئے تھے اور علی ساگر میں تینوں لڑکیاں کشتی پر سوار تھیں اور اسی دوران سیلفی لے رہی تھیں کہ کشتی الٹ گئی ۔اور تینوں غرقاب ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے یہاں پہنچ کر نعشوں کو باہر نکالا اور بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا ۔

اس المناک حادثہ کے سبب خاندان اور رشتہ داروں پر غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اور مقامی عوام نے بھی کافی افسوس کا اظہار کیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading