سیلانی بابا عرس کے موقع پر جمیعت شاہ ولی اللہ ناندیڑ کی جانب سے دعوتی کیمپ

ناندیڑ ۔9۔مارچ (ورق تازہ نیوز)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے 3 : سورة آل عمران 110

کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ تَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ* ؕ( مسلمانو ) تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدے کے لیے وجود میں لائی گئی ہے ، تم نیکی کی تلقین کرتے ہو ، برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔اللہ نے ہم مسلمانوں پر یہ ذمہ داری دی ہے کہ اللہ کے بندوں کو نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو ۔

نیکی میں سب سے بڑی نیکی توحید ۔برائی میں سب سے بڑی برائی شرک ۔برادران وطن (غیر مسلم) یہ بھی اللہ ہی کے بندے ہیں، ہم کو چاہیے کہ ان کو توحید کی۔دعوت دیں اور شرک سے روکیں*،ختم نبوّت کے بعد ہم مسلمانوں پر یہ ذمہ داری ہیں۔

اسی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش میں ایک دعوتی کیمپ رکھا گیا ہے ۔سیلانی بابا دعوتی کیمپ جو سیلانی بابا کے عرس میں ہوگا،جو 18مارچ سے 28 مارچ تک ہو گا، ان شاء اللہ۔یاد رکھیں سیلانی بابا کے عرس میں 80 فیصد برادران وطن (غیر مسلم) آتے ہیں یہ بہت ہی اچھا موقع ہیں۔اس دعوتی کیمپ میں ہم کو دعوت دین کا طریقہ سیکھنے ملےگا ۔اور کس طرح توحید کی دعوت دی جاتی ہے اور کس طرح شرک کی نفی کی جاتی ہے اور اسلام کی دعوت کس طرح دی جاتی ہیں،

تمام ہی مسلمانوں سے گزارش ہےکہ اس میں ضرور حصّہ لیے۔خواہش مند حضرات اس نمبر پر کال کریں۔

داعی محمد اشفاق صاحب:9960889563
داعی شیخ اطہر : 9665971559
داعی شیخ طاہر :9325611873
داعی سید حامد:9422185918
داعی محمد افروز :9284733386
داعی محمد کلیم: 8888012379

اس طرح کی اطلاع جمیعت شاہ ولی اللہ ناندیڑ نے دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading