بھیونڈی ( شارف انصاری ):- عالمی یوم خواتین کے موقع پر فیڈریشن آف اوبس اینڈ گاينک سوسائٹی آف انڈیا (پھاگسی) اور اوم پرجاپتا برهماكماری ایشوری وشودھیالیہ بھیونڈی کی طرف سے خواتین کو کینسر بچاو عوامی بیداری مہم کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ کینسر سے بچاؤ ریلی کا آغاز جھنڈی دکھا کر سماجی کارکن کرشنا گاجنگی نے كيا ۔اس موقع سابق میئر پرتیبھا ولاس پاٹل، ڈاکٹر بھارتی گھوليكر، برهماكماری شلپا دیدی، بندو دیدی، پرملا، گوتمی، شویتا، دیپا وغیرہ برهمكماری ديدیاں سمیت بڑی تعداد میں خواتین موجود تھی ۔
واضح ہو کے یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سروائیكل کینسر اور بریسٹ کینسر کی مناسب روک تھام اور عوامی بیداری کے پیش نظر فیڈریشن آف اوبس اینڈ گاينک سوسائٹی آف انڈیا اور پرجاپتا برهماكماری ایشوری وشودھیالیہ بھیونڈی کی طرف سے بھیونڈی کے شیواجی چوک سے منڈئی ، تلک چوک، برہمن عاڑی، سے اجئے نگر واقع شیوسینا بھون تک ریلی نکال کر عوامی بیداری مہم چلائی گئی ۔ ریلی میں شامل خواتین "میرا بھارت کینسر مکت بھارت ” ، ” صحیح وقت پر جانچ نہ آوے کوئی آنچ "کے نعرے لگا رہی تھی ۔ بیداری ریلی کے تناظر میں اجئے نگر میں واقع شیوسینا بھون سبھاگره ہال میں منعقدہ پروگرام میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے برہم کماری ڈاکٹر بھارتی گھوليكر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت میں بریسٹ کینسر ایک نمبر پر اور سروائیكل کینسر 2 نمبر پر ہے ۔ بریسٹ اور سروائیكل کینسر کی روک تھام انتہائی آسان ہے ۔ حفاظت کیلئے بچیوں کو 10 سال میں اور 45 سال تک کی خواتین کو اگر 2 بار ویکسین کے انجکشن دیا جائے تو کینسر سے نجات مل سکتی ہے ۔ کینسر بچاؤ کے لئے خواتین کو تھیم سانگ، یوگا، کینسر ٹاک، میڈیٹیشن، اوکیشن وغیرہ اہم مدعہ کے ذریعہ عوام کو بیدار کیا گیا ۔