سیاستدان اور سابق بیورو کریٹ شاہ فیصل کو نظر بند کر دیا گیا

 دلی:انڈین میڈیا کے مطابق کشمیری سیاستدان اور سابق بیورو کریٹ شاہ فیصل کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق انھیں دلی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انھیں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر منقتل کر کے کپواڑہ میں ان کے آبائی گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک سرکاری طور پر ان کو حراست میں لیے جانے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔گذشتہ روز یعنی 13 اگست کو بی بی سی کے مقبول ٹی وی پروگرام ہارڈ ٹاک میں بات کرتے ہوئے انھوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار لیا تھا۔شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ’پولیس مجھے بھی گرفتار کرنے آئی تھی اور مجھے خدشہ ہے کہ جب میں واپس کشمیر جاؤں گا تو مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔‘واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سینئیر سیاسی رہنماؤں بشمول دو سابق وزرا اعلیٰ چار اگست سے نظر بند ہیں۔

شاہ فیصل کی انڈین حکومت پر تنقید:انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور گذشتہ دس روز سے جاری لاک ڈاؤن کے بارے میں بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جن کا خیال تھا کہ انڈیا انھیں دھوکہ نہیں دے گا، یہ جو ہمارے ساتھ کیا گیا ہے، یہ جو سلسلہ پانچ اگست 2019 کو شروع ہوا ہے، یہ ہماری نسل کو دھوکہ دیا گیا ہے۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading