سہراب الدین شیخ انکاونٹر: سی بی آئی عدالت نے تمام 22 ملزمان کو بری کیا

ممبئی ،۱۲دسمبر(پی ایس آئی)سہراب الدین کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تمام 22 ملزمان کو بری کر دیا ہے. کورٹ کا کہنا ہے کہ ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے ملزمان کو معاملے سے رہا کیا جاتا ہے. کورٹ نے گواہوں کے بیان سے پلٹنے پر یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بیان نہ دے تو اس میں پولیس کی غلطی نہیں ہے.

سہراب الدین شیخ انکاونٹر کیس میں اسپیشل سی بی آئی جج نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام گواہ اور ثبوت سازش اور قتل کو ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں تھے. کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کیس سے منسلک حالات کے ثبوت بھی کافی نہیں ہے. سی بی آئی کورٹ کے مطابق، ‘تلسی رام پرجاپتی کو ایک سازش کے تحت مارا گیا، یہ الزام بھی درست نہیں ہے.’ سی بی آئی کورٹ کے جج نے کہا، ‘سرکاری مشینری اور استغاثہ نے کافی کوشش کی اور 210 گواہوں کو سامنے لایا گیا لیکن ان سے کوئی تسلی بخش ثبوت نہیں مل پایا اور کئی گواہ اپنے بیان سے پلٹ گئے. اس میں پراسیکیوٹر کی کوئی غلطی نہیں ہے اگر گواہ نہیں بولتے ہیں.

‘ بتا دیں کہ گجرات اے ٹی ایس اور راجستھان ایس ٹی ایف نے 26 نومبر 2005 کو احمد آباد کے قریب ایک انکاو¿نٹر میں مدھیہ پردیش کے مجرم سہراب الدین شیخ کو مار گرایا تھا. اس کے ایک سال بعد 28 دسمبر 2006 کو سہراب الدین کے ساتھی تلسی رام پرجاپتی کو بھی ایک تصادم میں مار گرایا گیا تھا. 2010 سے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہا تھا. 22 نومبر کو سی بی آئی نے کیس کے 500 میں سے 210 گواہوں کی جانچ کرکے کیس بند کیا تھا. اس کے بعد 5 دسمبر کو سی بی آئی کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر بی پی راجو نے قبول کیا تھا استغاثہ کے کیس میں کئی لوپہول تھے اور سی بی آئی نے چارج شیٹ جلدبازی میںداخل کی تھی.

Leave a comment