بی ۔ایڈ۔میں داخلے‘سی ای ٹی امتحان کےلئے رجسٹریشن کاآغاز

ممبئی:8مارچ :(ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس سیل‘مہاراشٹر ممبئی نے دو سالہ فل ٹائم ریگولر ڈگری کورس B.Edجنرل اور اسپیشل کے پہلے سال میںداخلے (سال 2019-20) کےلئے MAH-B.Ed, CET 2019کااعلان کردیا ہے۔خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں آن لائن طلب کی گئی ہیں۔

آن لائن رجسٹریشن اور درخواست فارم کی تصدیق ویب سائٹ پر 7 مارچ تا14اپریل 2019 رہے گی ۔ CETکے ہال ٹکٹ (امیدوار کے Loginکے ذریعہ)16 مئی2019 سے آگے جاری کئے جائیںگے۔

MAH-B.Ed,(CET)اورB.Ed.ELCT-2019 کی آ ن لائن تاریخ 8جنوری 2019تا9-6-2019 رہے گی ۔ CET کے نتائج کااعلان جمعرات 20 جون 2019 کوکیاجاے گا۔جنرل کیٹگری کے امیدواروں کے لئے روپیہ 800/-اور محفوظ کیٹگری کے امیدواروں کے لئے 400 روپے فیس مقرر ہے ۔

مزید معلومات کے لئے CET سیل مہاراشٹر ممبئی کے وئب سائٹ http://Mahacet.org پرلاگ کریں۔ اس طرح کا اعلان آنند ای ۔رامیتے (IAS) کمشنر اینڈکمپونٹ آتھاریٹی اسٹیٹCET سیل ‘مہاراشٹر ممبئی نے کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading