امن و امان قائم رکھیں۔ کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔ شرجیل رضا قادری
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- گستاخ رسول نپور شرما کے خلاف سب سے پہلے رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج سعید نوری صاحب نے ممبئی پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوا، اس کے بعد ممبرا اور بھیونڈی میں ایف آئی آر درج ہوا۔ جس پر پولیس کارروائی کررہی ہے۔ تحفظ ناموس رسالت کی یہ تحریک انتہائی پر امن طریقے سے قانونی طور جاری ہے، اور اس تحریک کو کامیابی بھی مل رہی ہے۔ مگر کچھ لوگ اس کامیابی کو ناکامی کی صورت میں بدلنا چاہتے ہیں اور ملک کا امن و امان خراب کرنا چاہتے بغیر کسی نام سے میسج وائرل کررہے ہیں۔اس طرح کا ایک گمنام میسج ’’بھارت بند ‘‘کا سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔
اس سلسلے میں جمعرات ، شام ۴؍ بجے ، مقام کمہاور واڑہ پولیس اسٹیشن میں اے سی پی سنیل وڑکے صاحب، اور سینیئر پولیس انسپکٹر کاکڑے صاحب نے میٹنگ منعقد کی۔ جس میں شہر کی مسجد کے ٹرسٹیان اور کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔محمد شرجیل رضا قادری (جنرل سیکریٹری رضا اکیڈمی بھیونڈی) نے میٹنگ میں کہا کہ گستاخ رسول نپور شرما کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے،امن و امان قائم رکھیں۔ اور کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گمنام میسیج ’’بھارت بند‘‘ کا رضا اکیڈمی سے کوئی واسطہ نہیں۔ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کا جذبہ رکھنے والے ہر مسلمان سے اپیل ہے کہ صرف اور صرف قانونی کاروائی کریں ، اپنے جذبات کا اظہار کے لئے تحریری طور پر پولیس میں شکایت کریں نہ قانون کو اپنے ہاتھ میں ۔ ہمیں حکومت اور پولیس سے امید ہے کہ ہمیں ضرور انصاف ملے گا اور ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔اے سی پی سنیل وڑکے صاحب نے میٹنگ میں کہا کہ جمعہ کی نماز میں آپ حضرات اعلان کریں کہ ’’بھارت بند‘‘ کا اعلان فیک ہے، جس میں کسی کا نام نہیں ہے۔ لہذا کوئی بھی اس بند میں شامل نہ ہوں۔ اگر کوئی بند کرانے کے لئے آگے بڑھے گا تا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔