ممبرا کے گلاب پارک مارکیٹ پر غیر قانونی قبضہ کئے ہاکرز پر وزیر جتندر اوہاڈ نے دیے کارروائی کا حکم

ممبرا کے گلاب پارک مارکیٹ پر غیر قانونی قبضہ کئے ہاکرز پر وزیر جتندر اوہاڈ نے دیے کارروائی کا حکم

تھانے (آفتاب شیخ )
ممبرا کے گلاب پارک مارکیٹ پر غیر قانونی طریقے سے راستوں اورگلیوں پر قبضے کیے ہاوکرز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر جیتندر آوہاڈ نے فوراً ٹی ایم سی اور پولیس افسران کو کارروائی کا حکم دیا۔ اس طرح گلاب پارک مارکیٹ میں ایک تقریب کے دوران کابینی وزیر جیتندر اوہاڈ نے شرکت کی ۔ مگر اُن کے گلاب پارک میں پہنچتے ہی جس طرح سے راستوں اور گلیوں کو تنگ کے دیا گیا ہے ، جس کو دیکھ کر وہ کافی ناراض ہوئے اور تقریب میں کوئی بات نہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ایم سی اور پولیس افسران کو کارروائی کا حکم دے ڈالا۔ جیتندر اوہاڈ نے کہا کہ اس طرح تنگ گلیوں کی وجہ سے مکینوں کو تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہاں سے جنازہ بھی گزرنا بھی مشکل ہے۔

جیتندر اوہاڈ نے کہا کہ گلاب پارک مارکیٹ پر جس طرح سے ہا کرز کی دادا گری چل رہی ہے ، بہت غلط بات ہے ، میں باہر کے شہرو ں میں جاکر ممبرا کے ڈیویلپمنٹ کی مثال دیتا ہوں مگر یہاں دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔ جیتندر اوهاڈ نے دکانداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے یہاں پر دکانداروں میں اپنی دکانوں کے اوپر بڑے بڑے شیڈ لگائے ہے ، آخر اُنھیں کس نے اجازت دی ہے ۔اگر اس طرح کا حال اگر شہر کا ہوگا تو لوگ مجھ پر تنقید کرینگے۔ آخرکار جیتندر اوہاڈ نے حکم کے بعد دوسرے روز ٹی ایم سی نے سبھی غیر قانونی هاکرز پر کارروائی اور دکانداروں کو آگے لگے شیڈ نکالنے کو کہا۔

واضح ہو کے تقریباً 20 سالوں سے گلاب پارک مارکیٹ ہے اور یہاں پر دور دراز سے لوگ یہاں شاپنگ کرنے آتے ہیں۔ اتنی بڑی آبادی ہونے کے باوجود یہاں پر کوئی بھی ہا کرز زون نہیں ہے ، جسکی وجہ سے لوگ بہت راستوں پر دھندھا کرتے ہیں۔ راجیو گاندھی یونین نے بھی انتظامیہ سے ہا کرز زون کے لیے کئی بار مطالبہ کیا تھا ، مگر ابھی تک ممبرا شہر کو ہا کرز زون نہیں مل پایا ۔۔بتادے کے کورونا مہا ماری کے بعد کئی لوگ بے روزگار ہو گئے تھے جسکے بعد ممبرا شہر میں ہا کرز کی تعداد بڑھ گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading