تھانے:مہاراشٹر کے تھانے واقع بھیونڈی سٹی پولیس نے معطل بی جے پی لیڈر نوین کمار جندل کو 15 جون کو ان کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف بھیونڈی سٹی تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے (قصداً اور غلط نیت سے کیا گیا کام، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا ارادہ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔