سلوڑ: ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیس افسران کا استقبال

سلوڑ(نامہ نگار)حال ہی میں رجوع ہوئے ایس ڈی پی اور سدرشن منڈے،پولیس انسپکٹر راجندر بوکڑے اور کرائم برانچ کے ملند واگھمارے کا معروف سوشل ورکر گروپ ہیپی ٹو ہیلپ فائونڈیشن کی جانب سے استقبال کیا گیا

23 مارچ بروز سنیچرریاستی صدر شیخ عبدالرحیم قانونی مشیر ایڈوکیٹ عرفان اقبال خان،تعلقہ صدر الیاس شیخ،کلیم باغبان ،شیخ ظفر نامہ نگار اعظم پٹھان نے شہر پولیس اسٹیشن پہنچ کر تینوں افسران کا شال ،گلدستہ اور روایات کے مطابق ایک کتاب پیش کر استقبال کیا اسموقع پر ایس ڈی پی اور سدرشن منڈے اور پولیس انسپکٹر راجندر بوکڑے نے فائونڈیشن کے تعلق سے معلومات حاصل کی ریاستی صدر عبدالرحیم نے تنظیم کے تعلق سے پولیس افسران کو واقف کروایا ایس ڈی پی او نے بھی فائونڈیشن کے سماج کاموں کی خوب تعریف کی اور مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پولیس افسران کا استقبال کرتے ہوئے تنظیم کے عہددارا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading