معذور طالب علم نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیم میں سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر بھیونڈی کا نام روشن کیا

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے انجور پھاٹا پر واقع ساوتری بائی اسپیشل اسکول اینڈ ریسرچ سینٹر کے معزور طالب علم وکاس کیسروانی نے متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں منعقدہ خصوصی اولمپکس ورلڈ گیم میں 50 میٹر تیراکی میں طلائی تمغہ حاصل کرکے ملک ہی نہیں پوری دنیا میں بھیونڈی کا نام روشن کیا ہے ۔وکاس كیسروانی کہ اس مثالی کامیابی کو لے کر پورے شہر میں وکاس كیسروانی کا جگہ جگہ استقبال کیا جا رہا ہے۔ وہی بھیونڈی كیسروانی سماج نے جلوس نکال کر اس ذہین طالب علم کا بڑے خوبصورت انداز میں شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔

واضح ہو کے بھیونڈی کے گھونگھٹ نگر کی کھولی میں رہنے والے تلسی رام كیسروانی پاور لوم کارخانے میں مزدوری کر کے اپنے تین بچوں کی پرورش کرتے ہیں ۔غریبی کے ساتھ ہی ان کا 21 سالہ لڑکا وکاس پیدائش سے ہی معذور ہے۔ جو نہ تو بول سکتا ہے اور نہ ہی سن سکتا ہے ۔ پیدائش سے ہی وہ قوت بینائی اور بولنے سے معذور ہے ۔ معذور ہونے کی وجہ سے اس کے خاندان والوں نے اسے انجورپھاٹا واقع ساوتری بائی اسپیشل اسکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا تھا۔ جہاں پیشہ ورانہ کورس کے ساتھ اسکول کی بس میں اس کو بطور کلینر تربیت دی جارہی تھی۔ جس کے لئے ادارے کی جانب سے پانچ ہزار روپئے کی مالی امداد بھی دی جاتی ہے ۔ ساوتری بائی اسپیشل اسکول اینڈ ریسرچ سینٹر کے پرنسپل این چودھری اور وائس پرنسپل بھارتی چودھری نے بتایا کہ معذور ہونے کے باوجود وکاس کو تیراکی کا شوق تھا ۔جس کی وجہ سے وہ ضلع سطح سے لے کر ریاست اور قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا۔ ریاستی اور قومی سطح کے ورلڈ سمر گیمز میں اسے بہت سے تمغے مل چکے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے ایشیا پیسیفک ورلڈ گیمز میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا ۔

ابوطہبی میں منعقدہ خصوصی اولمپکس کھیل 2019 میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے وکاس كیسروانی نے 50 میٹر تیراکی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرکے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے ۔ طلائی تمغہ حاصل کرنے پر اس کو وزیر اعظم اور ملک کے دیگر بڑے لیڈروں کی جانب سے اس کے والدین کو بھی مبارکباد ملی ہے۔ اسی طرح كیسروانی سماج کے ذہین اس معذور بچے وکاس كیسروانی کی بے پناہ کامیابی پر مہاراشٹر پردیش كیسروانی سماج بھیونڈی کے صدر مدن لال گپتا اور راشٹر کیسروانی مہا سبھا کے وزیر رام شنکر كیسروانی، یوا كیسروانی مہاسبھا کے صدر سجيت گپتا، صحافی پی ڈی یادو اور سماج کے سبھی لوگوں نے جلوس نکالا اس ذہین طالب علم کے گولڈ میڈل جیتنے پر جشن منایا ۔ گولڈ میڈل فاتح وکاس کیسروانی اس جشن کے دوران پھولوں کی چادروں سے بھردیا گیا ۔سماج کے لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading