سعودی فلم فیسٹول میں 36 فلموں کے درمیان مسابقت

ریاض : سعودی فلم فیسٹول کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق مارچ 2022ء کے اختتام تک 106 فلموں کو قبول کر لیا گیا جبکہ کْل 117 فلموں کا اندراج کرایا گیا تھا۔ ان میں سے 69 فلموں کو اس فلم فیسٹول کے آٹھویں ایڈیشن میں نمائش کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول 2 جون سے شروع ہو گا۔ ان میں 36 فلمیں تمام تمام مقابلوں میں شامل ہوں گی جن میں 8 طویل اور 28 مختصر فلمیں ہیں۔سعودی اور خلیجی ممالک کی فلموں کے بیچ فیسٹول میں 8 زمروں کے لیے مقابلہ ہو گا۔ ہر زمرہ کے لیے مالی انعامی رقم رکھا گیا ہے۔آٹھواں سعودی فلم فیسٹول 2 جون سے 9 جون تک جاری رہے گا۔ سینیما سوسائٹی اس فیسٹول کا انعقاد کنگ عبدالعزیز گلوبل کلچر سینٹر (اثراء) کی شراکت سے کروا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایونٹ کو وزارت ثقافت کے زیر انتظام فلم کمیٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔اس بار کے فیسٹول میں متعدد شخصیات کو خصوصی اعزازات سے نوازا جائے گا۔
ان میں سعودی اداکار خلیل بن ابراہم الرواف شامل ہے۔ وہ ہالی وڈ میں پہلے عرب فن کار شمار ہوتے ہیں۔

Leave a comment