سعودی اور غیر ملکی شہریوں پر 9 ممالک کے سفر کی پابندی

جدہ:سعودی عرب نے نو ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی شہریوں کے علاوہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت داخلہ نے امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اٹلی اور عراق جانے یا وہاں سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر وقتی طور پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔‘وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر فوری نفاذ کے بعد کوئی سعودی شہری یا ملک میں مقیم غیر ملکی ان ممالک میں نہیں جاسکتا نیز ان ممالک میں گزشتہ 14 دنوں کے دوران قیام کرنے والا غیر ملکی سعودی عرب نہیں آسکتا۔‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading