سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑروپے ڈوب گئے

Gujarat Chief Minister Narendra Modi launches book BEYOUND A BILLION BALLOTS writen by Vinay Sahashrabudhe with Nitin Gadkari, Gopinath Munde at BSE (Bombay Stack Exchange) Mumbai on Thursday. Express photo by Ganesh Shirsekar, 27-06-2013,

ممبئی، 9 مارچ (یو این آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں پانچ فیصد کی کمی کی وجہ سے آج ایک ہی دن سرمایہ کاروں کوتقریباً سات لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔


چوطرفہ فروخت کے دوران ، بی ایس ای میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کا کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6،84،277.65 کروڑ یا 4.74 فیصد کمی سے 137،46،946.76 کروڑ روپے رہ گیا۔ 22 اگست 2019 کے بعد یہ اس کی کم ترین سطح ہے۔ گذشتہ کاروباری دن میں بی ایس ای کا کل مارکیٹ سرمایہ 144،31،224.41 کروڑ تھا۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے نتیجے میں بی ایس ای سنیکس 1941.67 پوائنٹس یا 5.17 فیصد اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 538 پوائنٹس یا 4.90 فیصد گرگیا۔