سعودیہ کی جی 20 ڈیجیٹل اکانومی اجلاس میں شرکت

ریاض : سعودی وزیر مواصلات واطلاعات عبداللہ السواحہ 5 اگست کو جی 20 ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جی 20 ڈیجیٹل اکانومی وزراء کی میٹنگ میں ڈیجیٹل تبدیلیوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس میٹنگ میں کسی بھی حتمی بات چیت سے قبل اٹلی کے شہر روم میں آئندہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شامل ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے توثیق کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020 میں جی 20 کے اجلاس کی صدارت سعودی عرب نے کی تھی۔مملکت کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا ،زمین پر رونما ہونے والے مختلف حادثات سے نمٹنے اور نئی بلندیوں کی تلاش پر توجہ دینا ہے۔سعودی عرب نے اس سلسلے میں کوالٹی کامیابیوں کا ادراک کیا ہے ، بنیادی طور پر ڈیجیٹل معیشت کی پیمائش اور اس کی وضاحت کے لیے ایک روڈ میپ پر جی 20 ممالک کی متفقہ طور پر منظوری کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے اصولوں کو اپنانا شامل ہے۔سعودی عرب کی جانب سے وزیر مواصلات واطلاعات عبداللہ السواحہ 5 اگست کو ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a comment