آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے تیز گیند باز کسون رجیتا کے نام ایک منفی ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں کی دھماکہ دار اننگز کی وجہ سے رجیتا کے نام بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ رن دینے کا ریکارڈ درج ہوگیا ہے ۔
انہوں نے چار اوورس میں 75 رن دئے اور انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی ۔ ان کی گیندوں پر 13 باونڈریاں لگیں ، جن میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل تھے ۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ ، دیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے ان کی گیندوں کی کافی پٹائی کی ۔
رجیتا سے پہلے یہ ریکارڈ ترکی کے تناہن توران کے نام تھا ۔ انہوں نے چیک گن راجیہ کے خلاف چار اوورس میں 70 رن دئے تھے ۔ مزیدار بات یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن دینے کے یہ دونوں واقعات سال 2019 میں ہی پیش آئے ہیں ۔