پاکستان کی اقتصادی حالت اتنی خراب ہو گئی ہے کہ وہ ملک میں سرمایہ لگانے والوں کو لبھانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔ سرمائے داروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی غرض سے آزربائیجان میں پاکستان نے ایک تقریب منعقد کی تھی اور اس تقریب میں سرمائے داروں کو خوش کر نے کے لئے بیلی ڈانس کا بھی احتمام کیا گیا تھا۔ اس بیلی ڈانس کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور یہ ویڈیو عمران حکومت کے لئے نئی مصیبت بن کر سامنے آیا ہے ۔
When General Doctrine Chief Economist tries to lure investors into the Pakistan Investment Promotion Conference in Baku, Azerbaijan with belly dancers…. pic.twitter.com/OUoV85wmnV
— Gul Bukhari (@GulBukhari) September 7, 2019
پاکستان کے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آزربائیجان کے شہر باکو میں ایک سرمائی کاری کانفرنس کا احتمام کیا تھا جس کا مقصد پاکستان کے خیبر پختون خواں میں بیرون سرمایہ کوفروغ دینا تھا ۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس علاقہ میں بیرون سرمایہ کاری میں اضافہ ہو تاکہ وہاں ترقی کے راستے کھل سکیں ۔ اس کانفرنس میں سرمایہ کاروں کوعلاقہ میں موجود مواقع اور سہولیات کے بارے میں بتا یا گیا اور اس کے بعد اسی اسٹیج پر کئی بیلی ڈانسرز آئیں اور انہوں نے اپنا ڈانس پیش کیا ۔
اس ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس کی وجہ سے عمران حکومت کو زبردست تنقید کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک نے لکھا ہے کہ ہندوستان چاند پر جانے کی تیاری کر رہا ہے اور پاکستان بیلی ڈانس کروا رہا ہے ۔ کئی لوگوں نے سوال کیا ہے کہ کیا یہی اسلامی حکومت ہے ۔ پاکستان کی اقتصادی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ وہ کئی ممالک کے آگے ہاتھ پھیلا چکا ہے اور وزیر اعظم عمران خان مدد کے لئے چین، امریکہ اور عرب ممالک جا چکے ہیں ۔ ادھر پاکستان کی معیشت کو سدھارنے کے لئے آئی ایم ایف نے 6 بلین ڈالر کا قرض ابھی حال ہی میں دیا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
