اورنگ آباد :19نومبر۔(ورق تازہ نیوز) راشٹروادی کانگریس کے نامزدامیدوار ستیش چوہان کی انتخابی تشہیری مہم کے تحت مہاراشٹر کے وزیر دھننجے منڈے 21نومبر کو پربھنی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریںگے ۔اورنگ آباد گریجویٹ حلقہ انتخاب میں ستیش چوہان سب سے طاقتور امیدوار ہیں ۔ ان کی تشہیرمیں گریجویٹ ورکرس بڑی تعداد میں کام کررہے ہیں ۔
پربھنی ضلع کے گریجویٹ ورکرس کا ایک اہم اجلاس شری شیواجی کالج پربھنی میں بروز ہفتہ 21 نومبر کو صبح گیارہ بجے رکھاگیا ہے ۔ اس موقع پر دیہی ترقیاتی مملکتی وزیر عبدالستار‘ایم پی سنجے جادھو‘ایم پی فوزیہ خان ( راجیہ سبھا) ‘سابق وزیرسریش وڑپورکر ‘ایم ایل اے امول مٹکری خصوصیت سے حاضرر ہیں گے ۔
مہمان خصوصی کے طور پر ایم ایل سی باباجانی درانی ‘ایم ایل اے راہول پاٹل ‘ ایم ایل سی وکرم کاڑے ُ‘ایم ایل اے ویپول باجوریا ‘ تکارام رینگے پاٹل‘ وجئے بھامڑے ‘ مدھوسون کیندرے ‘ سیتارام دھن واٹ ‘ ‘سابق ایم ایل سی سریش دیشمکھ ‘ ہری بھاو لہانے ‘وینکٹ راو کدم‘ میئر پربھنی انیتاسون کامڑے ‘ ضلع پریشد صد ر نرملا تائی وٹیکر ‘پرتاپ دیشمکھ ‘ شیوسینا ضلع صدر وشال کدم ‘ سریش ڈھگے ان کے علاو ہ پربھنی ضلع کے راشٹروادی کانگریس‘کانگریس پارٹی اور شیوسینا شہر وتعلقہ صدر کارپوریٹرس ‘ضلع پریشدو پنچایت سمیتی کے ممبران بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں.
ستیش چوہان کو مہاویکاس اگھاڑی میںشامل راشٹروادی ‘کانگریس پارٹی اور شیوسینا اور دیگر دوست پارٹیوں کی زبردست تائید حاصل ہے اوریہ تمام پارٹیاں مراٹھواڑہ میں گریجویٹ ووٹرس سے بالمشافہ ملاقاتیں کررہے ہیں ۔مہاویکاس اگھاڑی کی جانب سے مراٹھواڑہ کے گریجویٹ ووٹرس سے اپیل کی گئیی ہےکہ وہ یکم ڈسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ستیش چوہان کواپنی پہلی پسندکاووٹ دے کراکثریتی ووٹوںسے فتح کریں۔