ستارا اوررتنا گری میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

کولہاپور/ رتنا گری، 23 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں اتوار کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔


عہدیداروں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ممبئی سے 216 کلومیٹر اور زیر زمین پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس کے ساتھ ہی ، ضلع رتناگری کے دیورکھ اور سدَولی گاؤوں میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم ذرائع کے مطابق زلزلے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading