ساوتھ سنٹرل ریلوے کا آج سے نیا ٹائم ٹیبل ‘مسافرین شیڈول کی جانچ کے بعد ہی سفر کریں

ناندیڑ:30ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)جنوبی وسطی ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل یکم اکتوبر 2022 سے لاگو ہوگا۔نئے شیڈول کے مطابق کچھ ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی، مسافروں سے گزارش ہے کہ نئے شیڈول کی جانچ پڑتال کے بعد ہی سفر کریں۔

ساو¿تھ سنٹرل ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل یکم اکتوبر 2022 سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ناندیڑ ریلوے ڈویڑن، ساو¿تھ سنٹرل ریلوے کے کچھ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کے کچھ اوقات بدلے گئے ہیں۔

ناندیڑ ریلوے ڈویژن کی طرف سے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ سفر کرنے سے پہلے نئے شیڈول کی جانچ کریں۔ نئے ٹائم ٹیبل کے بارے میں معلومات ہیلپ لائن نمبر 139، یا ویب سائٹ نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم (NTES) پر، یا ریلوے اسٹیشن پر انکوائری آفس یا اسٹیشن ماسٹر سے دستیاب ہے۔ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے کچھ اہم اوقات ہیں۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سفر کا نیا ٹائم ٹیبل چیک کریں۔