سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر مہاراشٹر کانگر یس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر مہاراشٹر کانگریس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

ممبئی: (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں ریاستی کانگریس کے خازن ڈاکٹر امرجیت سنگھ منہاس نے پھولوں نذر کر خراج عقیدت پیش کیا۔
راجیو گاندھی نے ہندوستان میں جدید ٹیکنالوجی کے انقلاب کی بنیاد رکھی اور ملک کے عوام کو براہ راست حکومت کے فیصلوں سے جوڑنے کا جو کام انہوں نے شروع کیا تھا، اس کے اثرات آج عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
پروگرام میں کانگریس کے نائب صدر گنیش پاٹل، جنرل سکریٹری مناف حکیم، راجن بھوسلے، ڈاکٹر گجانن دیسائی، شری رنگ برگے، نام دیو چوان، سبھاش پاکھرے اور راگھویندر شکلا سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کا مقصد راجیو گاندھی کی خدمات کو یاد کرنا اور نئی نسل کو اُن کے نظریات سے روشناس کرانا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading