سابق مرکزی وزیر کورونا وائرس سے متاثر

منگلورو، 5جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سابق مرکزی وزیر اور ان کی اہلیہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد دونوں کو شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کانگریس کے لیڈر کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ والد صاحب بخیریت ہیں۔ ان کی سنیچر کو کورونا جانچ کرائی گئی اور اس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وہ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں۔ ویسے وہ بخیریت ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے۔ فکرکرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔اندیشہ ہے کہ سابق مرکزی وزیر گھر کی ملازمہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading