اے آئی اے ڈی ایم کے کے مزید ایک رکن اسمبلی کورونا سے متاثر

k-palani-aiadmk-fbچنئی،5جولائی (یو این آئی) تملناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے مزید ایک رکن اسمبلی عمان ارجنن اتوار کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پائے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئمبٹور جنوبی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر ارجنن کے کنبہ کے تین اراکین کے کورونا سے متاثرہ پائے جانے کے بعد رکن اسمبلی کی کورونا جانچ کرائی گئی تھی۔
مسٹر ارجنن کی جانچ رپورٹ آج آئی جس میں انہیں انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ انہیں علاج کے لئے کوئمبٹور ای ایس آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ مسٹر ارجنن کی بیٹی، ناتی اور داماد کورونا سے متاثرہ پائے گئے تھے۔
وہ ریاست کے نویں رکن اسمبلی ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے میں وہ پانچویں ایسے رکن اسمبلی ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ریاست میں اب تک کورونا سے 107001لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1450لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 60592لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading