ناندیڑ ۔۱۲۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز )ناندیڑ کارپوریشن کے سابقہ میئر اور موجودہ کارپوریٹر جناب عبدالستار کے بڑے بھائی جناب عبدالسلیم عبدالغفور عمر 70سال کا آج بروز ہفتہ صبح علالت کے باعث بلال نگر میں انتقال ہوگیا ۔مرحوم کی تدفین آج بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مکہ مسجد چوک بازار ناندیڑ میں ہوگی ۔پسماندگان میں چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔جناب عبدالسلیم ادب نواز شخصیت تھے اور انکی نگرانی میں کئی مشاعرے و ادبی پروگرام منعقد ہوچکے تھے ۔ادارہ ورق تازہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیکہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔