فیس بک سے لے کر فرضی ایپس سے ڈیٹا ہیکنگ کی خبروں کے بیچ اب آپ کے واٹس ایپ کی جانکاری بھی خطرے میں ہے۔ امیزن کی ایک ملازمہ ایبی فیولر کے ٹویٹ کے مطابق، میسیجنگ سروس واٹس ایپ میں ایک بگ پایا گیا ہے جس سے صارفین کی پوری چیٹ دوسرے کے فون میں کھل سکتی ہے۔جمعہ کو ایبی فیولر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جب انہوں نے نئے فون میں واٹس ایپ انسٹال کیا تو اس میں پچھلے صارف کے اکاونٹ کی پوری چیٹ ہسٹری اسٹور ہو گئی۔ ایبی کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ لاگ ان کرتے ہی جو بھی چیٹ یا گروپ اس کے سامنے اوپن ہوئے وہ اس کے نہیں بلکہ اس صارف کے تھے جو اس سے پہلے یہ سم نمبر استعمال کرتا تھا۔ فیولر کا کہنا ہے کہ ری اسٹور ہوئی چیٹس ٹیکسٹ کی شکل میں تھی۔ڈاکیومنٹ کو لے کر واٹس ایپ کی آفیشیل جانکاری کے مطابق، اگر کوئی نمبر ایکٹیو نہیں ہے تو پینتالیس دنوں کے اندر نمبر سے جڑی پوری واٹس ایپ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جاتی ہے۔