بائک یا گاڑی کو چوری ہونے بچانے کا جدید طریقہ’ کسی کے ٹچ کرتے ہی فون پرالرٹ آجائے گا

ممبئی ۔12۔جنوری ۔اگر آپ کو اس بات کی فکر ہے کہ کہیں آپ کی بائک یا کار چوری نہ ہو جائے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ اپنی گاڑی کو موبائل سم کی مدد سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں ایسے کئی ڈیوائس موجود ہیں جن میں سم لگا کر آپ اسے اپنی گاڑی میں چھپا سکتے ہیں اور گاڑی کے چوری ہونے پر اسے فورا ٹریک کر سکتے ہیں۔الیکٹرانک ڈیوائس بنانے والی کمپنیاں آئی ایم اے آر ایس نے مائیکرو جی پی ایس ٹریکر لانچ کیا ہے جس میں سم لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اسے گاڑی کی بیٹری سے کنیکٹ کر کے چھپا دیا جاتا ہے۔ اب یوزر کو اپنے اسمارٹ فون میں اس سے جڑا ایپ انسٹال کرنا ہوتا ہے اور جب آپ کے بغیر کوئی اس گاڑی کو چلانے جا رہا ہو یا چلانے کی کوشش کر رہا ہو تو فون پر الرٹ آجاتا ہے۔

اس ڈیوائس میں آپ کو ایک مائیکرو سم لگانا ہوگا۔ ڈیوائس میں 3 وائر دئے گئے ہیں جس میں دو بیٹری اور ایک اگنیشین میں لگانا ہوتا ہے۔ اس میں بلیک وائر کو بیٹری کے نگیٹو ،ریڈ کو بیٹری کے پازیٹو پوئانٹ سے کنیکٹ کرنا ہوتا ہے۔گاڑی میں ڈیوائس کو فٹ کرنے کے بعد سم لگا دیں۔ اس کے بعد ڈیوائس کی لائٹ آن ہو جائے گی اور یہ کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس کے بعد آپ کوڈیوائس کے مینول میں دئے (کیو آر کوڈ ) کو اسکین کرنا ہوگا اور پھر (ایل کے جی پی ایس) ایپ کا لنک اوپن ہو جائے گا۔ ایسا کرنے کے بعد ایپ کو انسٹال کرکے لاگ ان کریں۔ یہاں آپ کی گاڑی کی لوکیشن ٹریک کر سکتے ہیں۔ ایپ میں آپ گاڑی کی ریڈنگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ ہوتی ہے تو فورا آپ کو الرٹ آجائےگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading