زحل اور مشتری21 دسمبر کو آسمان پر قریب ترین فاصلے پر نظر آئیں گے

زحل اور مشتری 21 دسمبر کو ایک ساتھ آسمان پر قریب ترین فاصلے پر نظر آئیں گے۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق زحل اور مشتری ان دنوں زمین سے قریب ہیں۔

21 دسمبر کو یہ دونوں سیارے ایک ساتھ آسمان پر قریب ترین فاصلے پر نظر آئیں گے۔دونوں سیاروں کے قریب اور ساتھ نظر آنے کو گریٹ کنجکشں کہا جاتا ہے۔ دسمبر میں ہونے والی گریٹ کنجکشں 1623 کے بعد قریب ترین فاصلے پر ہوگی۔گریٹ کنجکشں ہر 20 سال بعد ہوتی ہے۔ 2000ء کے بعد دونوں سیارے اب قریب آرہے ہیں۔