ریاست مدینہ کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

لاہور۔9 دسمبر) جامع مسجد فردوس شالیمار باغ لاہور میں قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھی مولاناملک شاہ احمدخان کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 150سے زائد علماء کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خانکے ریاست مدینہ طرزکی حکومت کے قیام کی غیر مشروط تائید کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ ریاست مدینہ کے قیام میں ہزاروں علماء کرام آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے ،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے 70سالوں میں کسی حکمران کو یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کی بات کرے،عمران خان واحدلیڈر ہے جس نے یہ اعلان کیاہے ،عمران خان کی تائید اور حمایت میں پورے ملک میں کانفرنسزز اور سیمینار کا ااہتمام کیا جائے گاملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن ،سراج الحق اسلام نہیں اسلام آباد کے خواہشمند ہیں ،مولاناملک شاہ احمدخان نے مزید کہاکہ اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،چور اور لٹیرے اپنے لئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کرنی پڑ جائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading