مالیگاؤں: بجلی کی نجکاری کیخلاف 14 ڈسمبر کو ہلہ بول مورچہ

14,دسمبر کے مورچہ کی تیاری شروع
بجلی کی نجکاری کیخلاف ماحول سازی کیلئے شہر بھر میں کارنر میٹنگوں کا سلسلہ

مالیگاؤں:10 ڈسمبر- شہر کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام صدر شہر کانگریس شیخ رشید صاحب کی قیادت اور رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کی نگرانی میں بجلی کی نجکاری کیخلاف ایک زبردست ہلہ بول مورچہ کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ شب شکیل جانی بیگ گارڈن میں کانگریس مجلس عاملہ اور کارپوریٹرس کی ایک مشورتی میٹنگ رکھی گئی تھی اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مہا وترن کو پرائیویٹ کمپنی کو سونپنے کی مکمل تیاری مہاراشٹر کی فرقہ پرست حکومت نے کرلی ہے بجلی کے شعبہ کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی غرض سے سات مرتبہ ٹینڈر نکالا گیا لیکن اس مرتبہ ٹینڈر کی خانہ پری آخری مراحل میں ہے اگر اس نجکاری کیخلاف اب بھی آواز نہیں بلند کی گئی تو ممکن ہے حکومت اسے پرائیویٹ سیکٹر کو سونپ دے یہی وجہ ہیکہ کانگریس پارٹی نے پہل کرتے ہوئے 14,دسمبر بروز جمعہ کو دوپہر 3,بجے مشاورت چوک سے ایک زبردست ہلہ بول مورچہ کا اعلان کیا ہے

اس مورچہ کی کامیابی کیلئے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے منگل کے روز پاورلوم بنکروں کی میٹنگ جس میں شہر کی تمام پاورلوم بنکروں کی تنظیموں کو مدعو کرنے کی کوشش شامل ہے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کانگریس پارٹی کے بینر تلے کانگریس ترجمان صابر گوہر کی قیادت میں منگل بدھ اور جمعرات کو تقریباً 15,کارنر میٹنگ، یوتھ کانگریس اور انجمن محبان آصف شیخ رشید کے ذریعہ سابق کارپوریٹر ریآض علی،امان اللّٰہ خان غازی،جمشید عرفات پترا والا،امتیاز کمال اور یوتھ کانگریس صدر انصاری فاروق ساگر کی سرپرستی میں 15,سے 20,کارنر میٹنگ جبکہ پاورلوم ادیوگ بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام بنکروں میں بیداری کیلئے تقریباً 15,میٹنگوں کا اعلان رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا انہوں نے کانگریس پارٹی کے تمام کارپوریٹر حضرات سے اپنے اپنے علاقوں میں ڈیجیٹل بورڈ آویزاں کرنے اور مورچہ میں عوامی جم غفیر لانے کی بندش لگائی اس مشورتی میٹنگ کی صدارت مولانا ایوب قاسمی نے کی جمیل کرانتی،نسیم بھائی راکیل والے،ریاض علی،غازی امان اللّٰہ خان ،اعجاز عمر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading