رہبرانگلش اسکول میں سرپرست ورکشاپ کاانعقاد

ناندےڑ:15ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)آج 15ڈسمبر کو شہر کے رہبرانگلش اسکول میںسرپرست حضرات کےلئے پیرنٹس ورکشاپ کااہتمام کیاگیاتھا جس میںعالمی شہرت یافتہ شخصیت جناب سعید احمد( پونہ ) نے شرکت کرکے رہنمائی کی ۔ پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن سے ہوا ۔ ڈاکٹرجاوید اقبال نے پروگرام کے مقاصد پرروشنی ڈالی اور کہا کہ سرپرستوں کواپنے نونہالوں کی تربیت کےلئے فکر مند رہناچاہئے ۔ انھوںنے کہا کہ رہبر اسکول میں جہاں بچوں کی ہمہ گیرشخصیت کے ارتقاءکیلئے کوشش کی جاتی ہے وہیں اولیائے طلباءکی بھی رہنمائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کردار کو موثرطریقہ سے نبھائے ۔جناب سعید احمدنے رہنمائی کرتے ہوئے سرپرستوں سے کہا کہ آپ کے بچے آپ کا وقت اورآپکی توجہ چاہتے ہیں ۔انھوںنے طلباءکی شخصیت سازی کے بہت سے پہلوو¿ں کواجاگر کیا۔مہمان خصوصی کا استقبال ڈاکٹرجاویداقبال اور نواب سرنے کی ۔آخر میں نواب کے شکریہ پر ورکشاپ کااختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر کثیرتعداد میں اولیائے سرپرست موجود تھے۔

Leave a comment