راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ شہر میں پولس نے دو مختلف جگہوں سے جوا کھیلتی ہوئیں 14 خواتین کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیر کو پولس نے بھگتی نگر علاقے میں کوٹھریا چار راستے کے نزدیک ونود نگر آر ایم سی۔12 کے نزدیک چھاپہ مارا ۔ اس دوران وہاں جوا کھیل رہیں خواتین کو پکڑ کو ان سے چھ ہزار 230 روپے ضبط کیے گئے۔
ایک دیگر واقعہ میں راجکوٹ تعلقہ علاقے میں ایک اطلاع کی بنیاد پر 40 فٹ روڈ پر پریہ درشنی سوسائٹی شیری۔6 کے نزدیک اتوار کی شام چھاپہ مار کر وہاں سے جوا کھیل رہیں آٹھ خواتین کو پکڑلیا گیا اور ان سے پانچ ہزار 420 روپے ضبط کیے گئے۔ پولس نے معاملے درج کرلیا ہے اور ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
