رمضان میں الیکشن کی تاریخیں ‘اسعدا ویسی نے کیا کہاپڑھئے

حیدر آباد:11مارچ(ایجنسیز)رمضان کے مہینہ میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں پڑنے پر سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ جہاں کچھ مسلم لیڈروں اور علما نے رمضان میں ووٹنگ کرانے پر سوال اٹھایا ہے تو وہیں.

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں الیکشن ہونا اچھی بات ہے اور مسلمان اس ماہ میں زیادہ ووٹ کرے گا۔


یہ بھی پڑھیں

رمضان میں ووٹنگ پر ابوعاصم اعظمی اور عام آدمی پارٹی نے سوال اُٹھائے

رمضان میں الیکشن کی تاریخیں ‘اسعدا ویسی نے کیا کہاپڑھئے

رمضان کے مہینے میں لوک سبھا کیلئے رائے دہی پر مسلم رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے کیا بڑا مطالبہ » جانئے کیا کہا؟


اویسی نے واضح کیا کہ رمضان میں ووٹنگ کی تاریخوں کو لے کر جو تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے وہ بے مطلب کا ہے۔ اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔ یہ تو واضح ہے کہ مسلمان رمضان میں روزے ضرور رکھتے ہیں لیکن اس سے ان کی معمول کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ لوگ آفس جاتے ہیں اور غریب سے غریب بھی اس دوران روزے رکھتا ہے۔اویسی نے کہا کہ ” میرا ماننا ہے کہ رمضان میں تو مسلمان پہلے سے زیادہ ووٹ کریں گے۔ کیونکہ باقی کاموں سے وہ زیادہ آزاد رہیں گے“۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ میں سبھی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملہ کو لے کر وہ سیاست نہ کریں۔

Leave a comment