رانجنی میں جمعیت علماء ہند کی ایڈہاک کمیٹی کا قیام

رانجنی میں جمعیت علماء ہند کی ایڈہاک کمیٹی کا قیام
جالنہ: جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی شاندارمثبت و مفید کارکردگی اور اس کی مختلف شعبوں میں اصلاحی پیش رفت کی وجہ سے اطراف جالنہ میں بھی جمعیت کی شاخوں کے قیام کے تعلق سے لوگوں میں خواہش و اصرار جاری ہے،
رانجنی میں جمعیت علماء نے کچھ روز پہلےاصلاح معاشرہ کے ضمن میں کامیاب پروگرام منعقد کرچکی ہے اسکے بعد وہاں کے مختلف اصحابِ علم و دانش کی جانب سے یہ خواہش تھی کہ یہاں جمعیت کی شاخ قائم کردی جائے، لہذا جمعیت علماء ضلع جالنہ کے ذمہ داران نے گذشتہ روز بتاریخ ٢٨. مارچ بروز اتوار کو رانجنی کا سفر کیا، اور وہاں بعد نماز ظہر باغبان مسجد میں مقامی مختلف برادریوں و جماعتوں سے منسلک افراد کی موجودگی و منور بھائی امیر جماعت کی نگرانی میں جمعیت علماء ارشد مدنی رانجنی کی تشکیل دی،
شروع میں مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی نے جمعیت علماء ہند کی سنہری طویل تاریخ اور موجودہ خدمات پر روشنی ڈالی،
اس کے بعد مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ہر میدان میں نمائندگی کی ضرورت ہے جہاں دینی تعلیمی اور دعوتی کوشیشیں قابل قدر ہیں وہیں سیاسی سماجی اور معاشرتی جہتوں سے بھی رہنمائی اور مدد کی ضرورت ہے، آج ملک میں مسلمانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اس لحاظ سے جمعیت علماء ہند نےبغیر کسی پس و پیش اور ہچکچاہٹ کے ملت کا ہر میدان میں ساتھ دیا ہے اور تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر کام کیا ہے قوم کو کوتاہ نظری سے بچاتے ہوئے اس نےفراست و بصیرت اور کشادہ ‌نظری کا پیغام دیا ۔ لہذا یہاں جو افراد جمعیت سے وابستہ ہورہے ہیں وہ اپنے کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے استقامت اور تمام جماعتوں سے مخلصانہ تعلق رکھتے ہوئے کام کریں،مولانا احسان ندوی اور مفتی سید نعمان ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جمعیت علماء ارشد مدنی رانجنی ضلع جالنہ کی تشکیل یوں ہے، حضرت محمد نعیم القاسمی، منور صاحب امیر جماعت، حاجی محمد شبیر باغبان اس جمعیت کے سرپرست ہوں گے،
مولانا اسد اللہ صاحب_ صدر_ حاجی محمد نصیر ولد محمد شبیر باغبان نائب صدر،سکندر بھائی نائب صدر، شعیب قاضی، نائب صدر، شفیع صاحب عطار، نائب صدر، اسلم قریشی، جنرل سیکرٹری، معین بیگ، شیخ بدر الدین، سید انصار۔ جوائنٹ سیکرٹری، حافظ عبد الرؤف باغبان۔ خازن، حافظ دستگیر صاحب نائب خازن، شعبہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ دار اراکین میں یہ ہیں، مولانا عبد القدوس، حافظ محمد فہیم قریشی، ہلال کمیٹی کے ذمہ دار، حافظ عبد الرحیم صاحب، سیرت کمیٹی کے ذمہ دار، مولانا ناظر صاحب، حافظ محمد خالد صاحب، شعبہ نشرواشاعت (سوشیل میڈیا) کے ذمہ دار شیخ توفیق شیخ عباس، دیگر معززاراکین
شیخ عرفان، حسین تنبولی، ڈاکٹر محمد عرفان، حافظ محمد خالد، حاجی محمد عقیل، اسحاق بھائی، عارف قریشی، عبد القدیر باغبان، سید علی، فاروق باغبان، سید اصغر، عارف فقیرا قریشی، حافظ محمد ادریس وغیرہ، ایسی خبر محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے،

Best Regards…..

Jamiat Ulama e Maharashtra
Imam Bada Compound ,Imam Bada Road,
Mumbai 400009 Maharashtra (India)
Tel:- +91-22-23725373-23735373
Fax:- +91-22-23759169
EMail:- jamiatulamaemaharashtra / info
Twitter:- https://twitter.com/JamiatNGO

Web:- http://jumaharashtra.com/

Facebook:-https://www.facebook.com/pages/Jamiat-Ulama-e-Maharashtra/287023801404647