رام مندر کی تعمیر کے لئے 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی بھرتی

نئی دہلی:10۔نومبر۔(ایجنسیز)اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پر عظیم الشان مندر کی تعمیر کے سلسلے میں جاری بیان بازی کے درمیان وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اودھ صوبے میں 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی نئی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔وشو ہندو پریشا کے اودھ صوبے کے تنظیمی وزیر بھولیندر نے بتایا کہ نئے سینکوں کو رام مندر کی تعمیر کا عہد دلانے اور ترشول دکشا پروگرام گیتا جینتی 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ بجرنگ دل کے عہد بستہ کارکنان ضرورت پڑنے پر سنتوں کے حکم پر کسی بھی وقت مندر تعمیر کے اجودھیا کوچ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اودھ صوبے میں اب تک 10 ہزار بجرنگ دل کے نئے کارکنان سنکلپ اور دکشا مکمل کرچکے ہیں جبکہ رام مندر کے لئے 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی نئی بھرتی کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading